گلگت بلتستان کے پہاڑوں کے فائدے۔۔

خرید بک لینک

پہاڑوں کے فائدے

تحریر: محمد علی حافظ

1۔ پہاڑوں کی جڑیں مٹی کے نیچے ایک دوسرے سے ملی ہوئی ہیں اور اس نے زرہ کی طرح زمین کے اطراف کو پکڑ رکھا ہے اور اگر یہ نہ ہوتی تو داخلی فشار اور دباؤ جو اندر کی گیسوں اوردھات کو پگھلانے والے مادے ہمیشہ مختلف علاقوں کو ہلاتی رہتی, اور آرام و سکون نہ ملتا ۔ اب بھی کبھی کبھی جب دباؤ حد سے زیادہ ہوتا ہے تو ویران کرنے والے زلزے وجود میں آتے ہیں اور اگر پہاڑ نہ ہوتے تو یہ زلزلے ہمیشہ آتے رہتے ۔

2۔ پہاڑوں نے زمین کے اطراف میں اپنے پنجوں کو گاڑ رکھے ہیں اور اس کو اپنے ساتھ حرکت دیتے ہیں ۔ اگر زمین کے ساتھ پہاڑوں کا ایسا اتصال نہ ہوتا تو ایک طرف ہمیشہ شدید طوفان تمام اطراف کو گھیرے ہوئے ہوتے اور دوسری طرف بہت زیادہ گرمی ہوتی، (کیونکہ اجزاء کی آپس میں شدت کے ساتھ رگڑ بے انتہا حرارت ایجاد کرتی ہے) جس کی وجہ سے انسان کو زندگی گزارنا مشکل ہوجاتی۔

3۔ زمین کی سطح پر پہاڑوں کا وجود، چاند اور سورج کے جاذبہ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مدو جزر خشکی میں کم سے کم پہنچنے دیتا ہے، ۔ اگر زمین کی سطح پرنرم و ملائم مٹی ہوتی تو دریاؤں کی طرح اس میں بھی مد و جزر آتا اور یہ سکون اور زندگی کرنے کے قابل نہ ہوتی۔

4۔پہاڑ، قدرتی طور پر پانی ذخیرہ کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ، خصوصا پہاڑی علاقوں میں اس کی کلیدی حیثیت سے کوئی بھی انکار نہیں کرتا ہے۔

5۔ آبپاشی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے پہاڑ ایک مفید ذریعہ ہے، پہاڑوں کے درمیان میں موجود پانی کو ضائع کیے بغیر کھیتوں تک لایا جا سکتا ہے کہ جس کی وجہ سے پانی کی کمی کو پورا کرنا ممکن ہوتا ہے، اس سے کسان حضرات بہتر فصل اگانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

6۔ موسم سرما میں یہ پہاڑ برف سے ڈھک جاتے ہیں جو موسم گرما میں پگھلتی ہے اور زیر زمین پانی کی سطح کو بلند کرتی ہے جو زراعت کے کام آتا ہے۔ خصوصا وہ پہاڑی علاقے کہ جو بلندی پر ہونے کی وجہ سے زیادہ برف باری ہوتی ہے وہ نہ صرف اسی علاقے کے پانی کی ضرورت کو پورا کرتا ہے بلکہ وہاں سے برف پگھلنے کے نتیجے میں جاری ہونے والے پانی، دسیوں کلومیٹر دور ہزاروں ایکڑز زمینوں کو آباد کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

7۔ عام طور پر پہاڑی علاقے ، میدانی علاقوں کی نسبت میں سیلاب اور زلزلہ وغیرہ سے کم آسیب زدہ ہوتے ہیں۔

8۔ پہاڑوں کے اندر موجود معدنی ذخائر انسانی زندگی کی آسائش کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

اس کے علاوہ بھی بہت سے فوائد ہیں جو اہل فکر و نظر خوب جانتے ہیں۔

گلگت بلتستان کے پہاڑوں کے فائدے۔۔

ہمارے ایک پاکستانی دوست نے پاکستان کے شمالی علاقوں میں پائے جانے والے پہاڑوں کے بارے میں اپنی تحقیق کو کچھ اس طرح سے قلمبند کیا ہے کہ؛

1۔ اگر اہل عقل و شعور اس بات کر درک کرئے تو بانپ لیں گے کہ قدرت نے پاکستان کے ساتھ ناقابل بیان احسان کیا ہے ، شمالی علاقوں میں سایہ فگن پہاڑ پاکستان کے لئے بہت مفید ہیں۔ یہ اپنی بلند اور ناہموار سطح کی وجہ سے پاکستان کو شمال کی جانب سے ایک قدرتی حصار اور دفاع مہیا کرتا ہے۔
2۔ یہ پاکستان کی قطب شمالی سے اٹھنے والی خون جمادینے والی سرد ہواوں سے محفوظ رکھتا ہے ورنہ موسم سرما میں پنجاب و سرحد برف سے ڈھک جاتے اور سردیوں کی طویل لہر اور طویل دورانیہ سے زندگی انتہائی دشوار ہوجاتی۔
3۔ مون سون کے موسم میں ان پہاڑیوں کی وجہ سے پنجاب اور شمالی علاقوں میں بہت زیادہ بارشیں ہوتی ہیں۔ انہیں بارشوں کا پانی دریاوں کے راستے آبپاشی کا ذریعہ بن جاتا ہے۔
4۔ ہمارے ملک کے 80% جنگلات ان ہی پہاڑوں میں واقع ہیں اگر چہ ہمارے ملک کے 4.5% جغرافیائی رقبے میں جنگلات پھیلے ہوئے ہیں لیکن یہ جنگلات بہت گھنے ہیں اور ملک کے لئے دولت و سرمایہ کا ذریعہ ہے۔
4۔ موسم سرما میں یہ پہاڑ برف سے ڈھک جاتے ہیں جو موسم گرما میں پگھلتی ہے اور زیر زمین پانی کی سطح کو بلند کرتی ہے جو زراعت کے کام آتا ہے۔ ۔۔۔ جاری ہے۔۔۔

روش تلاوت مقام صبا......

ما را در سایت روش تلاوت مقام صبا... دنبال می‌کنید

برچسب: نویسنده: بازدید: 101 تاريخ: چهارشنبه 27 فروردين 1399 ساعت: 6:10

صفحه بندی